پاکستان، بارودی سرنگ پھٹنے سے 8 افراد ہلاک

یہ واقع اسوقت پیش آیا جب ایک وین مسافروں کو کرم ایجنسی  سے پارہ چنار لے جا رہی تھی

80780
پاکستان، بارودی سرنگ پھٹنے سے 8 افراد ہلاک

پاکستان میں ایک بارودی سرنگ کے پھٹنے سے 8 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
حاصل کردہ معلومات کے مطابق کرم ایجنسی سے پارہ چنار کو جانے والی ایک ویگن جب خومتہ سے گزر رہی تھی تو سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ پھٹ گئی ۔ جس سے شدید دھماکہ ہوا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق اس دوران 8 افراد ہلاک اور چھ زخمی ہو ئے ہیں۔
زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے قرام کے سرکاری اسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔
سیکیورٹی فورسز نے دھماکے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر تخریب کاروں کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار کارروائیوں کا آغاز کر دیا ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں