لندن میں الطاف حسین کو گرفتار کرلیا گیا

سکاٹ لینڈ یارڈ نے الطاف حسین کو منی لانڈرنگ کے الزامات کے تحت ان کے گھر چھاپہ مار کر انھیں گرفتار کیا ہے. انھیں لندن سینٹرل پولیس سٹیشن میں رکھا گیا ہے جہاں انھیں وکلاء تک رسائی کی اجازت ہوگی

81407
لندن میں الطاف حسین کو گرفتار کرلیا گیا

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق لندن میں متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
سکاٹ لینڈ یارڈ نے الطاف حسین کو منی لانڈرنگ کے الزامات کے تحت ان کے گھر چھاپہ مار کر انھیں گرفتار کیا ہے. انھیں لندن سینٹرل پولیس سٹیشن میں رکھا گیا ہے جہاں انھیں وکلاء تک رسائی کی اجازت ہوگی۔
ذرائع کے مطابق الطاف حسین کی ضمانت ہونے کا جلد امکان ہے۔ ماہر قانون دان بیرسٹر راشد کے مطابق الطاف حسین ضمانت کیلئے درخواست دے سکتے ہیں۔ اس بات کی قوی امید ہے کہ ان کی ضمانت منظور کر لی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ کی پولیس بغیر مصدقہ ثبوت کے کسی بھی شخص کو گرفتار نہیں کرتی۔ اس طرح کے مقدمات میں 6 ماہ سے 2 سال تک سزا ہو سکتی ہے۔ واضع رہے کہ لندن میٹروپولیٹن پولیس نے قائد الطاف حسین کے خلاف منی لانڈرنگ کے الزامات کے تحت تحقیقات شروع کی تھیں۔
میٹروپولیٹن پولیس نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی رہائشگاہ اور دفتر پر چھاپوں میں قابل ذکر رقوم کی برآمدگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس بارے میں تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔
لندن پولیس ایم کیو ایم کے سابق رہنماء ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کے سلسلے میں پہلے ہی تحقیقات کر رہی ہے۔ ڈاکٹر عمران فاروق کو 16 ستمبر 2010ء میں قتل کر دیا گیا تھا۔ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے گزشتہ 20 سال سے خود ساختہ جلا وطنی اختیار کر رکھی ہے اور وہ برطانوی شہریت بھی حاصل کر چکے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں