سفیرِ پاکستان محمد ہارون شوکت سے انٹرویو

ترکی اور پاکستان کے درمیان تعلقات مثالی حیثیت رکھتے ہیں

71855
سفیرِ پاکستان  محمد ہارون شوکت سے انٹرویو

ترکی میں پاکستان کے سفیر محمد ہارون شوکت نے کہا ہے کہ ترکی اور پاکستان کے درمیان تعلقات بڑے مثالی ہیں اور ان تعلقات میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے ترکی میں قیام کے دوران ترکی کی ترقی سے بڑے متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترکی اور پاکستان کئی ایک شعبوں میں ایک دوسرے گہرا تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں۔
انہوں نے اس موقع پر ٹی آر ٹی کیایکسٹرنل سروس کے ڈائریکٹر سیلمان ایردال کو یقین دلایا کہ ٹی آر ٹی اردو کی نئی ویب سائٹ کو پاکستان میں مقبول بنانے میں ہر ممکنہ تعاون فراہم کریں گے کیونکہ یہ خدمت دراصل پاکستان کے عوام کی اور پاکستان کی قومی زبان کی خدمت ہےجس پر جتنا بھی فخر کیا جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ جلد ہی اس ویب سائٹ کو پاکستان میں مقبول بنانے کے لیے عملی طور پر اقدامات کریں گے تاکہ اس ویب سائٹ کے ذریعے پاکستان اور ترکی جو کہ پہلے ہی ایک دوسرے کے بہت قریب ہیں مزید قریب لایا جاسکے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں