القسام بریگیڈ نے غزہ میں گھات لگائے اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کر دیا،متعدد ہلاکتیں

بتایا گیا کہ بیت حنون میں 10 اسرائیلی فوجیوں کو لے جانے والی گاڑی کو پہلے نشانہ بنایا گیا اور پھر گاڑی پر دستی بم پھینکے گئے  جس پر  گھات لگائے فوجیوں کی مدد کے لیے کمک بھیجی گئی جس کے پہنچنے پر گاڑی میں موجود دھماکا خیز  مواد پھٹ گیا

2142894
القسام بریگیڈ نے غزہ میں گھات لگائے اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کر دیا،متعدد ہلاکتیں

حماس کی عسکری  شاخ  عزالدین  القسام بریگیڈز نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی کے شمال میں گھات لگائے ہوئے اسرائیلی فوجیوں میں کم از کم 10 ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

القسام بریگیڈز کی جانب سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ بیت حنون میں زمینی راستے سے داخل ہونے والے اسرائیلی فوجیوں نے رات کے وقت گھات لگا کر حملہ کیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ بیت حنون میں 10 اسرائیلی فوجیوں کو لے جانے والی گاڑی کو پہلے نشانہ بنایا گیا اور پھر گاڑی پر دستی بم پھینکے گئے  جس پر  گھات لگائے فوجیوں کی مدد کے لیے کمک بھیجی گئی جس کے پہنچنے پر گاڑی میں موجود دھماکا خیز  مواد پھٹ گیا   جس میں  گھات لگانے  اور مدد کے لیے جانے والے فوجی ہلاک یا زخمی ہو گئے۔

بیان میں بتایا گیا کہ اسرائیلی فوج کے دو "D9" ملٹری بلڈوزر کو "یٰسین-105" راکٹ سے غزہ کی پٹی کے جنوب میں رفح کے علاقے میں نشانہ بنایا گیا۔

اسلامی جہاد کی عسکری شاخ  سرایا   القدس  کی طرف سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ جیبالیہ کیمپ کے مشرق میں اسرائیلی فوج کی گاڑیوں اور فوجیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے ۔

دوسری جانب ، جیبالیہ کیمپ میں ایک عمارت کے پیچھے تعینات الفتح تحریک سے وابستہ الاقصیٰ شہداء بریگیڈ کے ساتھ مل کر  اسرائیلی فوجیوں کو متعدد مارٹر گولیوں کا نشانہ بنایا۔

بتایا گیا  ہے کہ رفح شہر کے مشرق میں اسرائیلی فوجیوں اور ان کی گاڑیوں کو مارٹر گولیوں اور بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا گیا جبکہ اسرائیلی فوج کی گاڑیوں اور فوجیوں کو غزہ کی پٹی کے وسطی علاقوں میں واقع دیر البیلہ میں کسریہ اسکول کے ارد گرد مارٹر گولیوں سے نشانہ بنایا گیا۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے علاقے سے ہلاک اور زخمی اسرائیلی فوجیوں کو نکالتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں