متحدہ عرب امارات: ملکی تاریخ کی شدید ترین بارشیں، پروازیں اور تعلیمی سرگرمیاں معطل

حالیہ 24 گھنٹوں کے دوران ملکی تاریخ کی بھاری ترین بارانی مقدار ریکاڈ کی گئی ہے: قومی محکمہ موسمیات

2128739
متحدہ عرب امارات: ملکی تاریخ کی شدید ترین بارشیں، پروازیں اور تعلیمی سرگرمیاں معطل

متحدہ عرب امارات میں حالیہ 75 سالوں کی شدید بارشیں ہو رہی ہیں۔

متحدہ عرب امارات نیوز ایجنسی 'ڈبلیو اے ایم' نے قومی محکمہ موسمیات کا بیان جاری کیا ہے۔ بیان کے مطابق مختلف علاقوں میں جاری موسلادھار بارشوں کی وجہ سے پروازیں معطل کر دی گئی اور تعلیمی مراکز بند کر کے آن لائن تعلیم شروع کر دی گئی ہے۔

حالیہ 24 گھنٹوں کے دوران ملکی تاریخ کی بھاری ترین بارانی مقدار ریکاڈ کی گئی ہے۔ یہ مقدار موسمی ریکارڈ جمع کرنے کے آغاز یعنی 1949 سے لے کر اب تک کی بلند ترین مقدار ہے۔

سب سے زیادہ بلند بارانی مقدار 'العین 'شہر کے خطم الشکلہ میں ریکارڈ کی گئی ہے۔ علاقے میں 24 گھنٹے کی مختصر مدت میں بارانی مقدار 254،8 ملی میٹر تک پہنچ گئی ہے۔

کل شام کے وقت تک ملکی تاریخ کے ایک غیر معمولی واقعے کی حیثیت سے ریکارڈ ہونے والی برسات میں مزید اضافے کی توقع کی جا رہی ہے۔

متحدہ عرب امارات  محکمہ دینی امور نے متاثرہ علاقوں کے رہائشیوں سے اپیل کی ہے کہ نمازیں  گھروں میں ادا کی جائیں۔

اتحاد ایئر لائنز  نے جاری کردہ اعلان میں کہا ہے کہ دارالحکومت ابو ظہبی میں نامساعد موسمی حالات کی وجہ سے پروازوں میں تاخیر ممکن  ہے۔

متحدہ عرب امارات قومی محکمہ ہنگامی حالات  کی آفات ڈیسک ٹیم نے بھی متاثرہ علاقوں کے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اشد ضرورت نہ ہونے کی صورت میں گھروں سے باہر نکلنے سے پرہیز کیا جائے۔



متعللقہ خبریں