اسرائیل مسلح افواج کے سربراہ نے جنگ جاری رکھنے کے منصوبے منظور کر دیئے

اسرائیل مسلح افواج کے سربراہ ہرزی ہالیوی نے غزّہ کی پٹّی میں جنگی دوام کے منصوبوں کی منظوری دے دی

2133114
اسرائیل مسلح افواج کے سربراہ نے جنگ جاری رکھنے کے منصوبے منظور کر دیئے

اسرائیل مسلح افواج کے سربراہ ہرزی ہالیوی نے غزّہ کی پٹّی میں جنگی دوام کے منصوبوں کی منظوری دے دی ہے۔

اسرائیل  مسلح افواج نے اپنے  سوشل میڈیا پیج 'ایکس' سے موضوع سے متعلق تحریری بیان جاری کیا ہے۔

بیان کے مطابق ہالیوی نے اسرائیل کے جنوبی ریجنل کمانڈر بریگیڈیئر 'یارون فنکل مین ' اور بعض دیگر کمانڈروں کے ساتھ ملاقاتوں کے بعد غزّہ میں جنگ جاری رکھنے کے منصوبوں کی منظوری دے دی ہے۔

اسرائیلی نیوز سائٹ "والا" کے مطابق مسلح افواج کے سربراہ نے مذاکرات میں پیش کئے گئے اور غزّہ کے جنوبی شہر رفح  پر قبضے سے متعلق آپریشنل منصوبوں کی منظوری دے دی ہے۔

اسرائیل کے انتہائی متعصب وزیر خزانہ بزالل سماٹرچ نے کل جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ "جب تک وزیر اعظم بنیامین نیتان یاہو کی زیرِ سربراہی اسرائیلی حکومت رفح پر قبضہ نہیں کر لیتی اسے برقرار  رہنے کا حق حاصل نہیں ہو سکتا"۔

واضح رہے کہ اسرائیلی حکومت نے قبل ازیں مصر کو بھیجے گئے پیغام  میں کہا تھا کہ "ہم، حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے مذاکرات کو ایک آخری مہلت دینے پر تیار ہیں لیکن اگر اس میں کوئی پیش رفت نہ ہوئی تو ہم رفح پر برّی آپریشن شروع کر دیں گے"۔



متعللقہ خبریں