اسرائیل: زیادہ تاخیر کئے بغیر ایران کو لگام ڈالی جائے

وزیر خارجہ یسرائیل کاٹز کی اپیل: تہران میزائل پروگرام پر پابندیاں لگائی جائیں اور ایران پاسداران انقلاب فورس کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا جائے

2128410
اسرائیل: زیادہ تاخیر کئے بغیر ایران کو لگام ڈالی جائے

اسرائیل کے وزیر خارجہ یسرائیل کاٹز نے اپیل کی ہے کہ ایران کے میزائل پروگرام پر پابندیاں لگائی جائیں اور ایران پاسدارانِ انقلاب فورس کو  دہشت گرد تنظیم قرار دیا جائے۔

یسرائیل کاٹز نے سوشل میڈیا ایکس سے جاری کردہ بیان میں 32 ممالک کو مراسلے ارسال کرنے کا ذکر کیا  اور کہا ہے کہ میں نے اپنے بہت سے ہم منصبوں اور دیگر عالمی شہرت یافتہ شخصیات کے ساتھ ملاقات کی ہے۔

کاٹز نے کہا ہے کہ "32 ممالک کو بھیجے گئے مراسلوں اور عالمی وزرائے خارجہ کے ساتھ مذاکرات میں میں نے ، ایران کے سامنے بند باندھنے اور  اسے کمزور کرنے کے لئے، تہران میزائل پروگرام  پر پابندیاں لگانے اور ایران پاسداران انقلاب فورس کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کی اپیل کی ہے"۔

بیان میں کاٹز نے کہا ہے کہ "زیادہ تاخیر کئے بغیر ایران کو لگام ڈالنا ضروری ہے"۔

وزیر خارجہ یسرائیل کاٹز نے  یہ اپیل ایک ایسے وقت میں کی ہے کہ جب ایران کے اسرائیل پر حملوں کے بعد  جوابی حملوں کا اندیشہ محسوس کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ ایران نے 13 اپریل کو سینکڑوں کامیکازی ڈرون طیاروں اور بیلسٹک اور کروز میزائلوں کے ساتھ اسرائیل پر حملہ کیا تھا اور اس  حملے کو دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر اسرائیلی حملے کا جواب قرار دیا تھا۔



متعللقہ خبریں