اسرائیل نے 150 فلسطینی رہا کر دیئے

معلوم ہوا ہے کہ ان قیدیوں میں سے دو کا تعلق  فلسطینی ہلال احمر سے ہے  جبکہ بعض قیدی زخمی بھی ہیں  جنہیں رفح میں واقع  ابو یوسف نجار نامی اسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے

2127998
اسرائیل نے 150 فلسطینی رہا کر دیئے

  اسرائیلی فوج  کے 27اکتوبر سے جاری حملوں کے دوران  قید کیے گئے 150 فلسطینی رہا کر دیئے گئے۔

 بتایا گیا ہے کہ متعلقہ قیدیوں کی رہائی کا عمل  کرم ابو سالم سرحدی چوکی پر شروع ہوا۔ 

معلوم ہوا ہے کہ ان قیدیوں میں سے دو کا تعلق  فلسطینی ہلال احمر سے ہے  جبکہ بعض قیدی زخمی بھی ہیں  جنہیں رفح میں واقع  ابو یوسف نجار نامی اسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے۔

 ان قیدیوں نے رہائی کے وقت بتایا کہ انہیں  فلسطین کے مزاحمتی گروہوں کی مخبری کےلیے قید کیا گیا تھا جنہیں تشدد اور ناروا سلوک کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں