غزّہ: اسرائیلی حملے اور معصوم جانوں کا قتل بدستور جاری

غزّہ کی پٹّی پر 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں میں قتل کئے گئے فلسطینیوں کی تعداد 33 ہزار 797 تک پہنچ گئی

2127966
غزّہ: اسرائیلی حملے اور معصوم جانوں کا قتل بدستور جاری

غزّہ کی پٹّی پر 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں میں قتل کئے گئے فلسطینیوں کی تعداد 33 ہزار 797 تک پہنچ چُکی ہے۔

غزّہ  کی فلسطین وزارت صحت نے جاری کردہ بیان میں غزّہ پر 192 روزہ اسرائیلی حملوں کے بارے میں معلومات فراہم کی ہیں۔

بیان کے مطابق حالیہ 24 گھنٹوں میں غزّہ کی پٹّی پر اسرائیلی حملوں میں 68 فلسطینی ہلاک اور 94 فلسطینی زخمی ہو گئے ہیں۔

اس تازہ جانی نقصان کے بعد 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں میں اموات کی کُل تعداد 33 ہزار 797 اور زخمیوں کی کُل تعداد  76 ہزار 465 ہو گئی ہے۔

بیان کے مطابق اسرائیلی فوج  کی دھونس اور زور زبردستی کی وجہ سے ملبے تلے دبی اور راستوں میں  پڑی لاشوں تک پہنچنا ناممکن ہو گیا ہے۔



متعللقہ خبریں