لبنان، حزب اللہ تحریک نے اسرائیل پر درجنوں میزائل داغ ڈالے

جنوبی لبنان میں اسرائیلی افواج کے حملوں کے جواب میں بالائی جلیل میں اسرائیل کے الزور فوجی اڈے کو درجنوں کتیوشا میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا

2127280
لبنان، حزب اللہ تحریک نے اسرائیل پر درجنوں میزائل داغ ڈالے

حزب اللہ تحریک  نے اعلان کیا ہے  کہ لبنان کے جنوب سے اسرائیل کے شمال میں حملہ کیا گیا ہے۔

تحریک کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوبی لبنان میں اسرائیلی افواج کے حملوں کے جواب میں بالائی جلیل میں اسرائیل کے الزور فوجی اڈے کو درجنوں کتیوشا میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ شمالی اسرائیل میں راموت نفتالی بستی میں فوجی اڈے پر بھی کامیکاز  ڈراونز سے حملہ کیا گیا۔

اسرائیلی فوج نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ لبنان سے اسرائیل کے شمال میں 40 میزائل داغے گئے اور ان میں سے کچھ آئرن ڈوم  سسٹم کی زد میں آئے اور باقی خالی اراضی  میں جا گرے۔ اس دوران  کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اسلامی جہاد کے عسکری ونگ القدس شریعہ نے  بھی جنوبی اسرائیل کے شہر سدروٹ اور غزہ کی سرحد پر واقع یہودی بستیوں پر راکٹ حملہ کیا اور غزہ میں اسرائیلی فوجی گاڑیوں کے قافلے کو بیرل بم سے نشانہ بنایا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے لبنان کے جنوب میں پہاڑی علاقوں میں بھی جنگی طیاروں سے حملہ کیا۔

اسرائیلی فوج نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ ریحان پہاڑی  علاقے  میں کیے گئے حملے میں حزب اللہ کے اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

حزب اللہ نے جانی یا مالی نقصان کے بارے میں کوئی بیان نہیں دیا۔



متعللقہ خبریں