جنگ بندی ہو یا نہ ہو رفح پر حملہ ہوگا:نیتین یاہو
اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو نے ایک بار پھر رفح پر اسرائیل کے زمینی حملے کے بارے میں اٹل انداز اختیار کر کے رفح پر حملے کے منصوبے کو یرغمالیوں کی رہائی کے لیے معاہدہ ہونے یا نہ ہونے سے برتر قرار دیا ہے
![جنگ بندی ہو یا نہ ہو رفح پر حملہ ہوگا:نیتین یاہو](http://cdn.trt.net.tr/images/xlarge/rectangle/1dec/8c37/5605/5849020ed22ab.jpg?time=1722043630)
اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو نے ایک بار پھر رفح پر اسرائیل کے زمینی حملے کے بارے میں اٹل انداز اختیار کر کے رفح پر حملے کے منصوبے کو یرغمالیوں کی رہائی کے لیے معاہدہ ہونے یا نہ ہونے سے برتر قرار دیا ہے۔
نیتن یاہو نے کہا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ یرغمالیوں کی رہائی کامعاہدہ اور جنگ بندی ہوتی ہے یا نہیں، ہر دو صورتوں میں اسرائیل رفح پر حملہ کر کے رہے گا۔
نیتن یاہونے یہ بیان امریکی وزیر خارجہ کے دورہ مشرق وسطی کے عین اس موقع پر دیا ہے جب انٹونی بلنکن کئی اہم اور کامیاب ملاقاتوں کے بعد سعودی عرب سے اردن پہنچ چکے ہیں اور اسرائیل کا دورہ شروع ہو رہا ہے۔
اہم بات یہ بھی ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم کا یہ بیان ان کے دفتر نے باضابطہ جاری کیا ہے ۔
متعللقہ خبریں
![غزہ میں اسرائیلی فوج کے جارحانہ حملوں میں جانی نقصان میں مزید اضافہ](http://cdn.trt.net.tr/images/medium/rectangle/81c9/1e1e/c526/66a3463c43217.jpg?time=1722043630)
غزہ میں اسرائیلی فوج کے جارحانہ حملوں میں جانی نقصان میں مزید اضافہ
اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ شہر کے مرکز سے مشرق کی سمت میں واقع صحابے محلے میں دومکانات پر بمباری کی