عید الفطر کے دوران بھی اسرائیلی جارحیت جاری، مزید ہلاکتیں

اسرائیلی فوج نے غزہ شہر کے سدرہ علاقے میں فلسطینی ’عتطبیبی‘ کنبے سے تعلق رکھنے والے مکان  پر بمباری کی

2127064
عید الفطر کے دوران بھی اسرائیلی جارحیت جاری، مزید ہلاکتیں

7 اکتوبر سے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والے   فلسطینیوں کی تعداد 33 ہزار 634 ہو گئی ۔

غزہ میں فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے 189 دنوں سے جاری حملوں کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں مزید 89 فلسطینی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور 120 فلسطینی زخمی ہوئے۔

سرکاری فلسطینی ایجنسی ’وافا‘ کی خبر کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ شہر کے سدرہ علاقے میں فلسطینی ’عتطبیبی‘ کنبے سے تعلق رکھنے والے مکان  پر بمباری کی۔

ابتدائی نتائج کے مطابق حملے میں 29 افراد جان بحق  اور زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی فوج کے ہیلی کاپٹروں کی جانب سے غزہ شہر کے زیتون، شوکی اور رمل محلوں میں کم از کم تین مکانات کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔

نصرت پناہ گزین کیمپ کے شمالی علاقوں کو بھی اسرائیلی فوج کے ہیلی کاپٹروں نے نشانہ بنایا اور کچھ عمارتیں تباہ ہوگئیں۔

غزہ کی پٹی کے جنوب میں، شہری دفاع کی ٹیموں نے خان یونس شہر کے ضلع الایمل میں منہدم عمارتوں کے ملبے سے 13 افراد کی سڑی ہوئی  لاشیں برآمد کیں۔



متعللقہ خبریں