غزہ پر اسرائیل ے رات بھر حملے جاری

سرکاری فلسطینی ایجنسی WAFA کی خبر میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی کے شمالی اور وسطی علاقوں پر شدید بمباری کی

2126756
غزہ پر اسرائیل ے رات بھر حملے جاری

غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی جانب سے رات بھر فضائی، زمینی اور سمندری حملوں میں کم از کم 5 شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور متعدد افراد زخمی ہوئے۔

سرکاری فلسطینی ایجنسی WAFA کی خبر میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی کے شمالی اور وسطی علاقوں پر شدید بمباری کی۔

اسرائیلی جنگی طیاروں کی غزہ کے وسطی علاقے نصیرات پناہ گزین کیمپ میں ایک مکان پر بمباری سے 5 شہری جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی جنگی طیاروں نے بمباری کرکے نصیرات پناہ گزین کیمپ کے بعض مقامات کو تباہ کردیا، کیمپ میں موجود نون نورین مسجد اور معاذ بن جبل مسجد کو نشانہ بنایا۔

اسرائیلی فوج نے جنگی طیاروں سے نصیرات پناہ گزین کیمپ کے بعض علاقوں پر بمباری کی اور ٹینکوں کے ساتھ زمین سے کچھ علاقوں میں داخل ہوئے۔

خبر میں اس بات پر زور دیا گیا کہ غزہ شہر کے شاتی پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فوج کی سمندری بمباری کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک ہو گئے تاہم ان کی تعداد کا تعین نہیں ہو سکا۔



متعللقہ خبریں