نتن یاہو نے رفح پر زمینی حملے کی تاریخ مقرر کرنے کا اعلان کر دیا

غزہ میں قیدیوں کی رہائی اور "حماس کے خلاف فتح"  کے مقصد کا اظہار کرتے ہوئے  نیتن یاہو نے دعویٰ کیا  ہے کہ رفح پر حملہ اس لیے  ضروری ہے

2126186
نتن یاہو نے رفح پر زمینی حملے کی تاریخ مقرر کرنے کا اعلان کر دیا

اسرائیلی وزیر اعظم بنیا مین نتن یاہو  نے اپنے ملک کے حملوں سے راہ  فرار اختیار کرنے والے 15 لاکھ فلسطینیوں کے  پناہ لینے والے رفح  شہر پر بری حملوں کی تاریخ  مقرر  کرنے کا  اعلان کیا ہے۔

نیتن یاہو نے سوشل میڈیا ایکس پر غزہ میں اسرائیل کے حملوں سے انسانی تباہ کاریوں کے حوالے سے معلومات  کو جگہ دی۔

غزہ میں قیدیوں کی رہائی اور "حماس کے خلاف فتح"  کے مقصد کا اظہار کرتے ہوئے  نیتن یاہو نے دعویٰ کیا  ہے کہ رفح پر حملہ اس لیے  ضروری ہے۔

رفح پر زمینی حملے کے بارے میں، جہاں اسرائیلی حملوں سے بے گھر ہونے والے 15 لاکھ افراد نے پناہ لے رکھی ہے نیتن یاہو نے کہا، "ایسا ہو گا، اس کے لیے ایک دن مقرر ہے۔"

گزشتہ روز اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے  کہا تھا کہ  فوج نے غزہ کے جنوب میں خان یونس میں وسیع پیمانے کی تباہ کاریاں کرنے کے بعد  رفح پر حملے کی تیاری کے لیے   خان یونس سے انخلا کر دیا ہے۔



متعللقہ خبریں