غزہ پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد 33 ہزار 175 تک جا پہنچی ہے

غزہ میں فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے 184 دنوں سے جاری حملوں کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں

2125796
غزہ پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد 33 ہزار 175 تک جا پہنچی ہے

7 اکتوبر 2023 سے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد 33 ہزار 175 ہو گئی ہے۔

غزہ میں فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے 184 دنوں سے جاری حملوں کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں مزید 38 فلسطینی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور 71 فلسطینی زخمی ہوئے۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد 33 ہزار 175 اور زخمیوں کی تعداد 75 ہزار 886 ہو گئی۔

بیان میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ ملبے کے نیچے اور سڑک کے کنارے اب بھی مردہ لوگ موجود ہیں لیکن اسرائیلی فورسز کی رکاوٹ کے باعث طبی ٹیمیں اور شہری دفاع کے اہلکار لاشوں تک نہیں پہنچ سکتے۔



متعللقہ خبریں