اسرائیل نے اسماعیل ہنیہ کی ہمشیرہ کو حراست میں لے لیا
ہنیہ کی بہن کو "حماس کے کارکنان سے روابط ، تحریک سے ہمدردی اور اشتعال انگیزی کرنے "کے جواز میں آج صبح حراست میں لے لیا گیا
2123210
اسرائیل نے حماس کے پولیٹیکل بیورو کے چیئرمین اسماعیل ہنیہ کی بہن صباح عبدالسلام کو حراست میں لے لیا۔
اسرائیل کے سرکاری ٹیلی ویژن کے اے این نے اطلاع دی ہے کہ ہنیہ کی بہن کو "حماس کے کارکنان سے روابط ، تحریک سے ہمدردی اور اشتعال انگیزی کرنے "کے جواز میں آج صبح حراست میں لے لیا گیا ہے۔
خبروں میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ 57 سالہ صباح عبدالسلام کے گھر سے "دستاویزات، مواصلاتی آلات اور موبائل فون برآمد ہوئے ہیں اور دیگر مشتبہ حالات جو سیکورٹی کی سنگین خلاف ورزیوں کی نشاندہی کرتے ہیں، کا بھی مشاہدہ ہوا ہے۔"
متعللقہ خبریں
شام، حکومت مخالف گروہوں نے صویدا پر بھی قبضہ جما لیا
گروہوں نے حکومتی فورسز کو شہر چھوڑنے کے لیے 24 گھنٹے کی مہلت دی تھی