اسرائیل کے حزب اللہ لے دس اہداف پرفضائی حملے

اسرائیلی جنگی طیاروں نے لبنان کے جنوب میں واقع صوبہ نبطیہ کے ضلع مرکیون میں رشایا الفوہار اور فردوس کے درمیانی علاقے پر حملہ کیا

2123291
اسرائیل کے حزب اللہ لے دس اہداف پرفضائی حملے

اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ اس نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ تحریک سے تعلق رکھنے والے 10 اہداف پر فضائی حملے کیے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے لبنان کے جنوب میں سرحدی علاقوں پر جنگی طیاروں سے کیے گئے حملوں کے بارے میں بیان دیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ لبنان کے جنوب میں رشایا الفوہار کے علاقے میں حزب اللہ کے ہتھیاروں کے ڈپو، مشاہداتی مقامات اور میزائل فائر کرنے کے پلیٹ فارم پر مشتمل اہداف پر تقریباً 10 فضائی حملے کیے گئے۔

لبنان کی سرکاری ایجنسی این این اے میں شائع ہونے والی خبر میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے لبنان کے جنوب میں واقع صوبہ نبطیہ کے ضلع مرکیون میں رشایا الفوہار اور فردوس کے درمیانی علاقے پر حملہ کیا۔

حزب اللہ نے اسرائیل کے حملوں اور ممکنہ جانی نقصان کے حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا۔

8 اکتوبر سے اسرائیلی فوج اور حزب اللہ تحریک کے درمیان جھڑپوں میں حزب اللہ کے 263 ارکان، 53 لبنانی شہری، 14 امل موومنٹ، 13 حماس، 12 اسلامی جہاد کے ارکان، 7 اسرائیلی شہری اور 11 فوجی ہلاک ہوئے۔



متعللقہ خبریں