یورپ کا ریاست فلسطین کو تسلیم کرنے کا اقدام ایک صحیح فیصلہ ہے

"مستقل جنگ بندی، فلسطینی شہریوں کو بین الاقوامی تحفظ فراہم کرنا اور انسانی امداد کی بحفاظت فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔"

2121885
یورپ کا ریاست فلسطین کو تسلیم کرنے کا اقدام ایک صحیح فیصلہ ہے

فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی نے ریاست فلسطین کو تسلیم کرنے کے یورپ کے اقدام کو "صحیح سمت میں ایک قدم" قراردیا ہے۔

فلسطینی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق مالکی نے راملہ میں بیلجیم کی وزیر خارجہ حدجہ لہبیب سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران غزہ کی پٹی میں 7 اکتوبر سے اسرائیل کی طرف سے معصوم شہریوں  کی نسل کشی جنگ اور انسانیت سوز حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران مالکی نے بیلجیئم سے غزہ کی پٹی میں فیلڈ ہسپتالوں کے قیام پر غور کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ "مستقل جنگ بندی، فلسطینی شہریوں کو بین الاقوامی تحفظ فراہم کرنا اور انسانی امداد کی بحفاظت فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔"

فلسطینی وزیر نے مغربی کنارے کی صورتحال کا بھی ذکر کرتے ہوئے  مغربی کنارے میں اسرائیل کی خلاف ورزیوں، یہودی آباد کاروں کی فلسطینی شہریوں  پر تشدد، بستیوں کی توسیع کے مقصد سے شہریوں کی زمینوں پر قبضے اور جرائم میں اضافے کی طرف  توجہ مبذول کرائی۔

وزیر مالکی نے کہا کہ "ریاستِ فلسطین کو تسلیم کرنے کے لیے بہت سے یورپی ممالک میں 'دو ریاستی حل کی ضمانت اور تحفظ فراہم کرنے اور تنازع کے سیاسی حل کا موقع فراہم کرنے ' کی سمت میں  اٹھائے جانے والے اقدامات کے نتیجے میں فلسطین کو تسلیم کرنے  کی تحریک خوش آئند ہے۔"

مالکی نے اس بات پر زور دیا کہ غزہ  میں جنگ بندی کرنے، شہریوں کو نشانہ بنانے سے باز آنے، جبری نقل مکانی کی پالیسی کا خاتمہ  کرنے اور جلد از جلد غزہ تک انسانی امداد پہنچانے پر مجبور کرنے  کے لیے حکومتِ اسرائیل پر حقیقی معنوں میں دباوّ ڈالا جانا چاہیے۔

 

 



متعللقہ خبریں