معصوم بچوں اور عورتوں کا قتل صیہونی اقتدار اور امریکہ کی بزدلی کا ثبوت ہے: خامنہ آئی

فلسطینی اسلامی جہاد کے وفد سے ملاقات میں خامنہ آئی نے کہا کہ  صیہونی اقتدار اپنے تمام عسکری ذرائع اور ظالم قوتوں کی پشت پناہی  کےسہارے  خواتین اور بچوں کا قتل کر رہا ہے جو کہ اُس کی فلسطینیوں کی قوت مزاحمت کے خلاف بزدلی کا منہ کھولتا ثبوت ہے

2122079
معصوم بچوں اور عورتوں کا قتل صیہونی اقتدار اور امریکہ کی بزدلی کا ثبوت ہے: خامنہ آئی

ایران کے رہبر اعلی علی خامنہ آئی نے  فلسطینی اسلامی جہاد کے سیکریٹری جنرل زیاد النہالہ اور ان کے ہمراہی وفد سے ملاقات کی ۔

 ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایرنا کے مطابق، یہ ملاقات تہران میں ہوئی جس میں غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ملاقات میں خامنہ آئی نے کہا کہ  صیہونی اقتدار اپنے تمام عسکری ذرائع اور ظالم قوتوں کی پشت پناہی  کےسہارے  خواتین اور بچوں کا قتل کر رہا ہے جو کہ اُس کی فلسطینیوں کی قوت مزاحمت کے خلاف بزدلی کا منہ کھولتا ثبوت ہے۔

 النہالہ نے بھی کہا کہ  تمام مشکلات و مصائب کے باوجود  غزہ کی عوام اور فلسطین کی مزاحمتی قوتوں نے  مل کر امریکہ اور اسرائیل کے منصوبوں پر پانی پھیر دیا ہے، حماس اور اسلامی جہاد سمیت  دیگر مزاحمتی  قوتوں کے درمیان  مکمل رابطہ قائم ہے۔

زیاد النہالہ نے مزید کہا کہ  غزہ کی عوام  اور مزاحمتی قوتیں  فتح تک یہ مزاحمت جاری رکھیں گی اور ہمیں یقین ہے کہ جلد ہی  اللہ ہمیں نصرت وکامرانی سے نوازے گا۔

 اس سے قبل خامنہ آئی نے منگل کے روز تہران میں حماس کے سیاسی بیورو چیف اسماعیل ہانیہ سے ملاقات کی تھی ۔

 

 

 



متعللقہ خبریں