اسرائیل کی جانب سے غزہ میں امداد کی روک تھام جنگی جرم ہے: وولکر ترک

وولکر ترک نے غزہ میں انسانی صورتحال کا جائزہ  پیش کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں انسانی صورتحال انتہائی افسوسناک  ہے ،  ترک نے کہا، "فوری جنگ بندی کی ضرورت ہے

2121707
اسرائیل کی جانب سے غزہ میں امداد کی روک تھام جنگی جرم ہے: وولکر ترک

اقوام متحدہ  کے کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں امداد کی روک تھام جنگی جرم ہے۔

وولکر ترک نے غزہ میں انسانی صورتحال کا جائزہ  پیش کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں انسانی صورتحال انتہائی افسوسناک  ہے ،  ترک نے کہا، "فوری جنگ بندی کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ  قابض طاقت کے طور پر اسرائیل کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ انسانی امداد کی غزہ میں داخلے کو یقینی بنائے، ترک نے کہا، "جب انسانی امداد مطلوبہ حد اور رفتار سے نہیں پہنچتی ہے تو بہت سنگین سوالیہ نشان پیدا ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  اس معاملے میں اسرائیل قصوروار ہے،  اسرائیل پر  ہمیشہ ہی اس کا الزام لگایا جاتا رہے گا۔

ترک: "غزہ کی ناکہ بندی  دراصل  اجتماعی  جنگی جرم ہے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں