غزہ میں اسرائیلی حملوں سے ہلاک افراد کی تعداد 32 ہزار سے تجاوز کرگئی

غزہ میں فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ تحریری بیان میں غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے 172 دنوں سے جاری حملوں کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں

2120646
غزہ میں اسرائیلی حملوں سے ہلاک افراد کی تعداد 32 ہزار سے تجاوز کرگئی

غزہ کی پٹی پر 7 اکتوبر 2023 سے اب تک اپنی جانوں سے ہاتھ دھونے والے فلسطینیوں کی تعداد 32 ہزار 414 ہو گئی ہے۔

غزہ میں فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ تحریری بیان میں غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے 172 دنوں سے جاری حملوں کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 81 فلسطینی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور 93 فلسطینی زخمی ہوئے۔

بتایا گیا کہ 7 اکتوبر سے غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد 32 ہزار 414 اور زخمیوں کی تعداد بڑھ کر 74 ہزار 787 ہو گئی۔

بیان میں  کہا گیا ہے کہ  ملبے کے نیچے اور سڑک کے کنارے اب بھی لاشیں موجود ہیں لیکن اسرائیلی فورسز کی رکاوٹ کے باعث طبی ٹیمیں اور شہری دفاع کے اہلکار لاشوں تک نہیں پہنچ سکے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں