غزہ پر اسرائیلی حملے جاری،اموات کی تعداد 32226 ہو گئی

فلسطینی وزارتِ صحت کے مطابق، گزشتہ سال 7 اکتوبر سے اب تک  جاں بحق  فلسطینیوں کی تعداد 32 ہزار 226 ہو گئی جبکہ 74 ہزار 518 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں

2119479
غزہ پر اسرائیلی حملے جاری،اموات کی تعداد 32226 ہو گئی

غزہ میں اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے جاری ہیں، اسرائیلی فوج کے حملوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 84 فلسطینی جاں بحق ہو گئے۔

فلسطینی وزارتِ صحت کے مطابق، گزشتہ سال 7 اکتوبر سے اب تک  جاں بحق  فلسطینیوں کی تعداد 32 ہزار 226 ہو گئی۔

فلسطینی وزارتِ صحت نے بتایا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں 7 اکتوبر 2023ء سے اب تک 74 ہزار 518 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب، اسرائیلی فوج کی رفح میں مکان پر بم باری کے نتیجے میں 6 فلسطینی  ہلاک  ہو گئے۔

اسرائیلی فوج نے خان یونس میں اسپتال کا محاصرہ کر لیا۔

فلسطینی ہلالِ احمرکا کہنا ہے کہ  محاصرےاور اسرائیلی فوج کے حملے سے فلسطینی ہلالِ احمر کا  ایک رکن جاں بحق  ہو گیا۔



متعللقہ خبریں