بحیرہ احمر: برطانوی جہاز پر میزائل حملہ،جہاز میں آگ لگ گئی

انتظامیہ  نے اعلان کیا کہ یمن کے قریب ایک بحری جہاز کو مشتبہ حوثی پروجیکٹائل نے نشانہ بنایا۔ جہاز کا عملہ پراجیکٹائل کی وجہ سے لگنے والی آگ کو بجھانے میں کامیاب ہوگیا جبکہ  جہاز اور عملہ بالکل ٹھیک ہے

2119364
بحیرہ احمر: برطانوی جہاز پر میزائل حملہ،جہاز میں آگ لگ گئی

برطانوی بحری تجارتی انتظامیہ کی جانب سے گزشتہ روز ایک میمورنڈم میں بتایا گیا ہے کہ یمنی شہر موخا سے 23 ناٹیکل میل مغرب میں ایک حادثہ پیش آیا ہے ۔

انتظامیہ  نے اعلان کیا کہ یمن کے قریب ایک بحری جہاز کو مشتبہ حوثی پروجیکٹائل نے نشانہ بنایا۔ جہاز کا عملہ پراجیکٹائل کی وجہ سے لگنے والی آگ کو بجھانے میں کامیاب ہوگیا جبکہ  جہاز اور عملہ بالکل ٹھیک ہے۔

 یاد رہے کہ 19 نومبرسے حوثی باغی بحیرہ احمر اور بحیرہ عرب میں تجارتی بحری جہازوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

حوثیوں کا دعویٰ ہے کہ اسرائیل سے منسلک ہیں یا اس کی بندرگاہوں کی طرف جانے والے جہازوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

بحیرہ احمرمیں ہونے والے حملوں اور کشیدگی نے بہت سی بڑی جہاز راں کمپنیوں کو اپنے بحری جہازوں کو افریقہ کے انتہائی جنوب میں رجا صالح کی طرف موڑنے پر مجبور کیا ہے۔



متعللقہ خبریں