اسرائیل کی غزہ میں جارحیت مقدس مہینے میں بھی بدستور جاری

اسرائیلی فوج کے رات بھر  جاری حملوں میں کم از کم 80 فلسطینی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے

2116186
اسرائیل کی غزہ میں جارحیت مقدس مہینے میں بھی  بدستور جاری

غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کے رات بھر  جاری حملوں میں کم از کم 80 فلسطینی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

فلسطینی خبر رساں ایجنسی WAFA کے مطابق اسرائیل نے غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں بالخصوص نصرت پناہ گزین کیمپ اور غزہ   سٹی  پر اپنے حملے جاری رکھے۔

اسرائیلی فوج کے غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں شہریوں کے گھروں اور عمارتوں کو نشانہ بنانے والے حملوں میں کم از کم 80 فلسطینی شہید، متعدد زخمی  ہو گئے  جبکہ  بھاری تعداد میں  لوگ ملبے تلے دب گئے۔

اسرائیلی فوج نے 7 اکتوبر سے اپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہیں، جس میں شہری بستیوں، ہسپتالوں، اسکولوں اور پناہ گاہوں جہاں بے گھر فلسطینی پناہ لیے ہوئے ہیں، کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ علاوہ ازیں  انسانی امداد کے داخلے کی اجازت نہ دینے پر تقریباً 23 لاکھ  آبادی کی حامل غزہ کی پٹی  انسانی المیہ سے دو چار ہے۔

غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے حملوں میں کم از کم 13 ہزار 500 بچوں اور 9 ہزار خواتین سمیت 31 ہزار 490 فلسطینی شہید اور 73 ہزار 439 افراد زخمی ہوئے ہیں ۔

ہزاروں مردہ  افراد  کے تا حال ملبے تلے ہونے  کی اطلاعات ہیں توعوام کے پناہ لینے والے  ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں کو بھی نشانہ بنا کر شہریوں کے انفراسٹرکچر کو تباہ کیا جا رہا ہے ۔



متعللقہ خبریں