صدر نے منظوری دے دی، محمد مصطفی فلسطین کے نئے وزیراعظم بن گئے

مصطفیٰ کی تقرری اس دباؤ کے بعد عمل میں آئی ہے کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے انتظامی ڈھانچے میں اصلاحات کی جائیں اور مقبوضہ مغربی کنارے میں اس کی حکمرانی کو بہتر بنایا جائے جو اس کا مرکز ہے

2115846
صدر نے منظوری دے دی، محمد مصطفی فلسطین کے نئے وزیراعظم بن گئے

 فلسطینی صدر محمود عباس نے  محمد مصطفیٰ کو فلسطینی انتظامیہ  کا وزیرِ اعظم نامزد کر دیا ہے۔

مصطفیٰ کی تقرری اس دباؤ کے بعد عمل میں آئی ہے کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے انتظامی ڈھانچے میں اصلاحات کی جائیں اور مقبوضہ مغربی کنارے میں اس کی حکمرانی کو بہتر بنایا جائے جو اس کا مرکز ہے۔

اس میں مزید کہا گیا کہ نئے وزیرِ اعظم کو غزہ کی پٹی کی امداد اور تعمیرِ نو کی قیادت اور فلسطینی انتظامیہ کے اداروں میں اصلاحات کا نفاذ تفویض کیا گیا ہے۔

مصطفیٰ نے سابق وزیرِ اعظم محمد اشتیہ کی جگہ لی ہے جنہوں نے اپنی حکومت کے ہمراہ فروری میں استعفیٰ دے دیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں