بحیرہ احمر میں کشیدگی جاری، اٹلی نے حوثیوں کے ڈرون مار گرائے

امریکی مرکزی کمان سینٹ کام  نے ایک بیان میں وضاحت کی کہ یورپی یونین کے آپریشن ایسپڈس کے فریم ورک کے اندر اپنے دفاع کے اصول پر مبنی جہاز Cayo Dolio نے دو ڈرونز کو مار گرایا

2114776
بحیرہ احمر میں کشیدگی جاری، اٹلی نے حوثیوں کے ڈرون مار گرائے

بتایا گیا ہے کہ امریکہ کے اتحادی اطالوی  جنگی بحری جہاز نے گزشتہ روز بحیرہ احمر میں یورپی آپریشن ایسپڈس کے ایک حصے کے طور پر حوثیوں کے داغے دو ڈرون مار گرائے۔

امریکی مرکزی کمان سینٹ کام  نے ایک بیان میں وضاحت کی کہ یورپی یونین کے آپریشن ایسپڈس کے فریم ورک کے اندر اپنے دفاع کے اصول پر مبنی جہاز Cayo Dolio نے دو ڈرونز کو مار گرایا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس آپریشن کا مقصد  آمدورفت کی آزادی کا دفاع کرنا ہے۔

یہ پہلا موقع ہے جب روم حکومت  نے اعلان کیا  کہ اس نے بحیرہ احمر میں ڈرون مار گرائے ہیں ۔

 یاد رہے کہ پارلیمان نے ایک ہفتہ قبل "ASPEEDS" میں شرکت کی منظوری دی تھی جس کی آپریشنل کمانڈ اٹلی کے پاس ہے۔

 گزشتہ روز بھی  حوثیوں نے  یو ایس ایس لابون پر  قلیل الفاصلہ بیلیسٹک میزائل داغا تھا جس کے جواب میں امریکہ اور اتحادی فوج نے حوثیوں کے زیر کنٹرول علاقوں پرمیزائل داغے تھے ۔

 



متعللقہ خبریں