یمن، حوثیوں کا ایک امریکی بحری جہاز کو میزائلوں سے نشانہ بنانے کا دعوی

حوثی افواج رمضان المبارک کے دوران اپنی فوجی کارروائیوں میں اضافہ کریں گی اور "مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت اور مدد میں اپنے مذہبی، اخلاقی اور انسانی فرائض کی ادائیگی جاری رکھیں گی

2114342
یمن، حوثیوں کا ایک امریکی بحری جہاز کو میزائلوں سے نشانہ بنانے کا دعوی

 

یمن میں ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے بحیرہ احمر میں امریکی جہاز پنوکیو کو بحری میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔

حوثیوں کے فوجی ترجمان یحییٰ سیری نے ٹیلی گرام اور X سوشل پلیٹ فارم پر حملے کے بارے میں ایک بیان دیتے ہوئے کہا  کہ حوثی بحریہ نے امریکی جہاز پنوکیو پر میزائلوں سے حملہ  کیا  اور جہاز کو براہ راست نشانہ بنایا گیا۔

یہ بتاتے ہوئے کہ حوثی افواج رمضان المبارک کے دوران اپنی فوجی کارروائیوں میں اضافہ کریں گی اور "مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت اور مدد میں اپنے مذہبی، اخلاقی اور انسانی فرائض کی ادائیگی جاری رکھیں گی۔" سیری نے مزید کہا کہ غزہ پر اسرائیل کے حملوں کے رکنے اور فلسطینی عوام پر مسلط کردہ ناکہ بندی اٹھا نے  تک  بحیرہ احمر  اور  بحیرہ عرب میں حملے جاری رہیں گے۔

حوثیوں کے المسیرہ ٹیلی ویژن چینل کے ٹیلیگرام پیج پر خبر میں بتایا گیا ہے کہ امریکہ اور برطانیہ نے ملک کے مغرب میں الحدیدہ شہر پر 13 فضائی حملے کیے ہیں۔

امریکی سینٹرل کمانڈ نے بھی اعلان کیا ہے کہ انہوں نے بحیرہ احمر میں حوثیوں کے زیر کنٹرول علاقوں پر 6 "دفاعی حملے" کیے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس حملے میں ایک بحری ڈراون  اور 18 اینٹی شپ میزائلوں کو نشانہ بنایا گیا  ہے جو کہ  خطے میں تجارتی بحری جہازوں اور امریکی بحریہ کے بحری جہازوں کے لیے ’ممکنہ  خطرہ‘ ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ پنوکیو بحری جہاز جسے حوثیوں نے بحری میزائلوں سے نشانہ بنایا، اس کا تعلق سنگاپور سے تھا، نہ کہ امریکہ سے اور اس  حملے میں جہاز کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

 



متعللقہ خبریں