مقبوضہ مغربی کنارے میں غیر قانونی بستیوں کی تعمیر میں اضافہ

ڈبلیو ایس جے کی خبر میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فورسز کی حفاظت میں بھاری تعمیراتی آلات کی مدد سے چند دنوں میں غیر قانونی بستیاں اور سڑکیں بنائی گئی  ہیں

2112967
مقبوضہ مغربی کنارے  میں  غیر قانونی بستیوں کی تعمیر میں اضافہ

اسرائیلی مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی آباد کاروں نے 7 اکتوبر سے غزہ کی پٹی میں حملے شروع ہونے کے بعد سے اب تک 5 غیر قانونی بستیاں اور 15 غیر قانونی سڑکیں تعمیر کی ہیں۔

The Wall Street Journal (WSJ) کی جانب سے خطے کی تصاویر اور عینی شاہدین کی بنیاد پر شائع ہونے والی خبر میں مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی آباد کاروں کی طرف سے غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی 15 سڑکیں اور 5 غیر قانونی بستیوں کا ریکارڈ درج کیا گیا ہے۔

ڈبلیو ایس جے کی خبر میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فورسز کی حفاظت میں بھاری تعمیراتی آلات کی مدد سے چند دنوں میں غیر قانونی بستیاں اور سڑکیں بنائی گئی  ہیں ۔

بتایا گیا ہے کہ 7 اکتوبر سے مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودیوں کی ایک غیر قانونی بستی ایریل کے قریب غیر قانونی تعمیراتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے اور غیر قانونی بستیوں میں سے ایک فلسطینی گاؤں فرخا کے ارد گرد قائم کی گئی ہے۔

اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ خطے میں تعمیر ہونے والی نئی غیر قانونی بستیوں کو حکومتی فنڈز سے مالی اعانت فراہم کی گئی۔

تقریباً 700 ہزار یہودی آباد کار مقبوضہ مغربی کنارے اور مشرقی القدس  میں مقیم ہیں۔ بین الاقوامی قانون کے مطابق مغربی کنارے اور مشرقی ی القدس  میں یہودی آباد کاری کو غیر قانونی تصور کیا جاتا ہے۔

ان جگہوں پر رہنے والے یہودی آباد کار مغربی کنارے میں قبضے میں رہنے والے فلسطینیوں کے لیے زندگی کو مزید مشکل  بنا رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں