اسرائیلی فوج کی تازہ حملوں میں مزید 124 فلسطینی شہری شہید

تازہ حملوں میں 210 فلسطینیوں کے زخمی ہونے کے بعد زخمیوں کی مجموعی تعداد 71 ہزار 920 ہو گئی

2110657
اسرائیلی فوج کی تازہ حملوں میں مزید 124 فلسطینی شہری شہید

اسرائیلی فوج کےزیرِ محاصرہ غزہ کی پٹی پر، جہاں لوگوں کو بھوکا پیاسا رہنے پر مجبور کیا جارہا ہے، پر   حملوں میں جانی نقصان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 124 اضافے سے 30 ہزار 534 تک پہنچ گیا ہے۔

غزہ میں فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان میں اسرائیل کے 150 دنوں سے جاری حملوں کے بارے میں معلومات دی گئی ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 124 فلسطینیوں کو شہید کیا جس کے بعد مجموعی جانی نقصان 30 ہزار 534 ہو گیا۔

واضح رہے کہ تازہ حملوں میں 210 فلسطینیوں کے زخمی ہونے کے بعد زخمیوں کی مجموعی تعداد 71 ہزار 920 ہو گئی ہے۔

بیان میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ اسرائیل نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ میں "13 قتل عام" کیا ہے اور یہ کہ اب بھی ملبے تلے اور سڑک کے کنارے نعشیں  موجود ہیں، لیکن اسرائیلی فورسز کی رکاوٹوں کی وجہ سے  طبی ٹیمیں  اور شہری دفاع کے اہلکار لاشوں تک نہ پہنچ سکے۔



متعللقہ خبریں