جنوبی لبنان پر اسرائیل کے حملے،2 افراد ہلاک

بتایا گیا ہے کہ اسرائیل نے ملک کے جنوبی  علاقوں صدیقین اور کفرا پر تین بار حملے کیے جن میں دو افراد ہلاک اور 14 زخمی ہو گئے

2108978
جنوبی لبنان پر اسرائیل کے حملے،2 افراد ہلاک

 اسرائیل  کے جنوبی لبنان پر فضائی حملے میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔

 لبنان کی سرکاری خبر ایجنسی این این اے کے مطابق، اسرائیل نے ملک کے جنوبی  علاقوں صدیقین اور کفرا پر تین بار حملے کیے ۔

 ان حملوں میں  دو افراد ہلاک اور 14 زخمی ہو گئے۔

 ان حملوں کے بارے میں اسرائیل کی طرف سے کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔

گزشتہ روز اسرائیل کے فوجی ریڈیو نے خبر دی تھی کہ  جنوبی لبنان کے علاقے قریات شیمونہ  پر دو حملے کیے گئے  ہیں ۔

 



متعللقہ خبریں