غزہ میں فوری طور پر ظلم و ستم ختم کیا جائے : اذانوم گیبریئس

X سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنی پوسٹ میں گیبریئس نے زور دے کر کہا کہ غزہ میں 70 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے ہیں

2109144
غزہ میں فوری طور پر  ظلم و ستم ختم کیا جائے  : اذانوم گیبریئس

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اذانوم گیبریئس نے بتایا کہ غزہ پر اسرائیل کے حملوں میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 30 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، جن میں اکثریت خواتین اور بچوں  پر مشتمل ہے۔

X سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنی پوسٹ میں گیبریئس نے زور دے کر کہا کہ غزہ میں 70 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ یہ خوفناک تشدد اور مصائب کا خاتمہ ہونا چاہیے اور جنگ بندی قائم کی جانی چاہیے۔



متعللقہ خبریں