اسرائیلی بربریت سے مزید 96 فلسطینی شہید

غزہ میں 7 اکتوبر سے شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 29 ہزار 878 اور زخمیوں کی تعداد 70 ہزار 215 تک جا پہنچی

2108012
اسرائیلی بربریت سے  مزید 96 فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج کی جانب سےعوام کو  بھوکا پیاسا   رکھنے والے  زیر ِ محاصرہ غزہ  کی پٹی پر حملوں میں جانی نقصان گزشتہ  24 گھنٹوں کے دوران 96 کے اضافے کے ساتھ  29 ہزار 878 تک پہنچ گیا۔

غزہ میں فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے حملوں کے بارے میں  معمول کے  مطابق  تازہ معلومات  سے آگاہی کرائی  گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوج کی جانب سے کیے گئے 11 مختلف حملوں کے نتیجے میں مزید 96 افراد جاں بحق اور 172 افراد زخمی ہوئے۔

جس کے بعد  غزہ میں 7 اکتوبر سے شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 29 ہزار 878 اور زخمیوں کی تعداد 70 ہزار 215 تک جا پہنچی۔

 



متعللقہ خبریں