غزّہ پر 140 روزہ اسرائیلی حملے، اموات کی تعداد 29 ہزار 514 ہو گئی

حالیہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں مزید 104 اموات کے بعد ہلاک ہونے والے فلسطینیوں کی کُل تعداد  29 ہزار 514 ہو گئی ہے: فلسطین وزارت صحت

2106590
غزّہ پر 140 روزہ اسرائیلی حملے، اموات کی تعداد 29 ہزار 514 ہو گئی

غزّہ پر حالیہ 24 گھنٹوں کے دوران  اسرائیلی حملوں میں مزید 104 اموات کے بعد حملوں کے آغاز سے اب تک ہلاک ہونے والے فلسطینیوں کی کُل تعداد  29 ہزار 514 ہو گئی ہے۔

غزّہ کی فلسطین وزارت صحت نے جاری کردہ تحریری بیان میں اسرائیل کے 140 روزہ حملوں کے بارے میں معلومات فراہم کی ہیں۔

بیان کے مطابق حالیہ 24 گھنٹوں میں مزید 104 فلسطینی ہلاک کر دیئے گئے ہیں۔ تازہ جانی نقصان کے بعد اموات کی کُل تعداد 29 ہزار 514 تک پہنچ گئی ہے۔

حالیہ حملوں میں زخمی ہونے والے 160 فلسطینیوں کے ساتھ زخمیوں کی کُل تعداد 69 ہزار 616 ہو گئی ہے۔

وزارت صحت کے مطابق بے شمار لاشیں ابھی بھی ملبے تلے دبی ہوئی اور سڑکوں کے کناروں پر پر بکھری پڑی ہیں۔ اسرائیلی فوج کی رکاوٹوں کی وجہ سے ہیلتھ اور سول ڈیفنس کی ٹیمیں ان لاشوں کو جمع نہیں کر پا رہیں۔



متعللقہ خبریں