ہماری گیس پائپ لائن پردھماکوں میں اسرائیل ملوث ہے:ایرانی وزیر پٹرول

ایرانی وزیر پٹرول جواد اوجی نے  کہا ہے کہ 14 فروری کو  ہماری قدرتی گیس کی پائپ لائن میں دھماکہ اسرائیل نے کروایا تھا

2105484
ہماری گیس پائپ لائن پردھماکوں میں اسرائیل ملوث ہے:ایرانی وزیر پٹرول

ایرانی وزیر پٹرول جواد اوجی نے  کہا ہے کہ 14 فروری کو  ہماری قدرتی گیس کی پائپ لائن میں دھماکہ اسرائیل نے کروایا تھا۔

 ایرانی سرکاری ٹی وی کی خبر کے مطابق، وزیر پٹرول  نے تہران میں کابینہ اجلاس  کے بعد پریس کو اپنے بیان میں اس بات کا انکشاف کیا ۔

 ایرانی وزیر نے بتایا کہ اس حملے کے بعد  ملک میں گیس  کی فراہمی  تعطل کا شکار نہیں ہوئی کیونکہ  متعلقہ اداروں نے بروقت مداخلت کرتے ہوئے  پائپ لائن کی مرمت کر دی تھی ۔

یاد رہے کہ  14 فروری  کو ایران کے صوبوں چہار محل  بختیاری اور فارس میں واقع گیس کی پائپ لائن میں شدید دھماکے ہوئے تھے ۔

امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے  سولہ فروری کو بعض مغربی حکام اور ایرانی پاسداران انقلاب کے حوالے سے خبر دی تھی کہ ایران کے بعض علاقوں میں گیس کی فراہمی روکنے کےلیے اسرائیل نے  یہ کارستانی کی ہے ۔



متعللقہ خبریں