لیبیا میں مسلح حملے میں 10 افراد ہلاک

طرابلس پولیس کے سربراہ حلیل وحیبے نے کل طرابلس کے ابو سلیم علاقے میں ہونے والے حملے کے بارے میں ایک بیان  جاری کیا ہے

2104267
لیبیا میں مسلح حملے میں 10 افراد ہلاک

لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں ملیشیا گروپ کے خلاف مسلح حملے میں 10 افراد ہلاک ہو گئے۔

طرابلس پولیس کے سربراہ حلیل وحیبے نے کل طرابلس کے ابو سلیم علاقے میں ہونے والے حملے کے بارے میں ایک بیان  جاری کیا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ نامعلوم افراد کی جانب سے ابو سلیم علاقے میں ایک گھر میں اسٹیبلٹی سپورٹ یونٹ ملیشیا سمیت ایک گروپ کے خلاف مسلح حملہ کیا گیا اور اس حملے میں 10 افراد ہلاک  ہوگئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ  پولیس نے جہاں حملہ ہوا تھا  وہاں مجرموں کی تلاش کے لیے تحقیقات کا آغاز  کردیا گیا ہے۔

لیبیا میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن (UNSMIL) کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ ابو سلیم کے علاقے میں  جہاں اس حملے میں  دس افراد  ہلا ہوگئے ہیں  کی مذمت کرتا ہے ۔ 

بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ UNSMIL اس واقعے کے حوالے سے پیشرفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

 



متعللقہ خبریں