فلسطینیوں کےلیے امداد بڑھانے کی تجویز نیتین یاہو نے مسترد کردی

اسرائیلی وزیراعظم نیتین یاہو نے  کہا کہ غزہ میں  اسرائیلی اسیروں کےلیے  روانہ کی گئیں ادویات انہیں ملنے کی تصدیق ہونے تک قطر کی یہ تجویز مسترد کرتے ہیں

2103250
فلسطینیوں کےلیے امداد بڑھانے کی تجویز نیتین یاہو نے مسترد کردی

 اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتین یاہو  نے   قطر کی طرف سے غزہ کے فلسطینیوں کے لیے امداد بڑھانے کی تجویز  مسترد کر دی ہے۔

 اسرائیلی  ٹی وی چینل 12کے مطابق،امریکی سی آئی اے کے ڈاریکٹر ویلیئم برنز نے قطر کی معرفت سے  یہ تجویز  اسرائیلی وزیراعظم کے سامنے پیش کی ۔

اس تجویز کے جواب میں نیتین یاہو نے  کہا کہ غزہ میں  اسرائیلی اسیروں کےلیے  روانہ کی گئیں ادویات انہیں ملنے کی تصدیق ہونے تک قطر کی یہ تجویز مسترد کرتے ہیں۔

  سات اکتوبر سے اب تک  غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملوں میں 12300 بچوں  اور 8400 خواتین سمیت  28663 فلسطینی جاں بحق اور 68395 زخمی ہو چکے ہیں۔

 

 

 



متعللقہ خبریں