ایران اور آرمینیا کے درمیان باہمی تعاون کے 19 سمجھوتے

دو روزہ مذاکرات کے بعد دونوں ممالک کے نمائندوں نے 19 شعبوں میں باہمی تعاون کے سمجھوتوں پر دستخط کر دیئے ہیں: اِرنا

2102820
ایران اور آرمینیا کے درمیان باہمی تعاون کے 19 سمجھوتے

ایران اور آرمینیا نے باہمی اقتصادی تعلقات کے فروغ پر مبنی 19 سمجھوتے طے کرنے  کا اعلان کیا ہے۔

ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی IRNA کے مطابق دارالحکومت تہران میں ایران۔آرمینیا کمبائن کمیشن کی 18 ویں نشست  کا انعقاد ہوا۔

2 روزہ مذاکرات کے بعد دونوں ممالک کے نمائندوں نے  19 شعبوں میں باہمی تعاون کے سمجھوتوں پر دستخط کر دیئے ہیں۔

سمجھوتوں کے مندرجات کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔ دستخط کے تقریب میں آرمینیا کے نائب وزیر اعظم مہر گریگوریان اور ایران کے محکمہ بجٹ  و منصوبہ بندی کے سربراہ داود منظور نے بھی شرکت کی۔



متعللقہ خبریں