اسرائیل حملوں میں ہلاک فلسطینیوں کی تعداد 28 ہزار سے تجاوز کرگئی

غزہ میں فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے 132 دنوں سے غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے حملوں کے بارے میں معلومات فرہم کی ہیں

2102923
اسرائیل حملوں میں ہلاک فلسطینیوں کی تعداد 28 ہزار سے تجاوز کرگئی

اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی پر حملوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلاک  87 فلسطینیوں کی تعداد بڑھ کر 28 ہزار 663 تک پہنچ گئی۔

غزہ میں فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے 132 دنوں سے غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے حملوں کے بارے میں معلومات فرہم کی ہیں ۔

غزہ کی پٹی میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فورسز کی جانب سے مزید 87 فلسطینیوں کو شہید کرنے کا ذکر کرتے ہوئے قدرہ نے بتایا کہ شہید ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 28 ہزار 663 ہوگئی ہے۔

قدرہ نے بتایا کہ اسرائیلی فورسز کے تازہ حملوں میں مزید 104 فلسطینی زخمی ہوئے اور غزہ کی پٹی میں زخمیوں کی کل تعداد 68 ہزار 395 ہوگئی۔

وزارت صحت کے ترجمان قدرہ نے زور دے کر کہا کہ ملبے کے نیچے اور سڑک کے کنارے اب بھی مردہ لوگ موجود ہیں لیکن طبی ٹیمیں اور شہری دفاع کے اہلکار اسرائیلی فورسز کی رکاوٹ کی وجہ سے لاشوں تک نہیں پہنچ سکتے۔



متعللقہ خبریں