لبنان: اسرائیلی حملہ، ایک ہی کنبے کے 8 افراد ہلاک

اسرائیلی ڈرون طیارے نے مرجعیون میں ایک 3 منزلہ عمارت کو کروز میزائل سے نشانہ بنایا ہے، ملبے سے 8 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں: این این اے

2102615
لبنان: اسرائیلی حملہ، ایک ہی کنبے کے 8 افراد ہلاک

اسرائیلی فوج نے لبنان کے جنوبی شہر نبطیہ میں ایک 3 منزلہ رہائشی عمارت پر ڈرون حملہ کر کے ایک ہی کنبے کے 8 افراد کو  ہلاک کر دیا ہے۔

لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی 'این این اے' کے مطابق اسرائیلی ڈرون طیارے نے نبطیہ سے منسلک علاقے مرجعیون میں ایک 3 منزلہ عمارت کو کروز میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔ عمارت کے ملبے سے 8 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ لبنان پر 8 اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں میں اس وقت تک شہری ہلاکتوں کی تعداد 42 ہو گئی ہے۔

جھڑپوں میں اس وقت تک حزب اللہ کے 196 ، عمل موومنٹ کے 8 ، حماس کے 12 اور اسلامی جہاد کے 12 اراکین  اور لبنان سکیورٹی فورسز کے 2 اہلکار شہید ہو چکے ہیں۔

اسرائیل کا جانی نقصان 6 شہری اور 11 فوجی ہے۔



متعللقہ خبریں