فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے اسرائیلی فوجی گاڑیوں کو تباہ کر ڈالا

فلسطینی مزاحمتی جنگجوؤں کی سیبالیہ کیمپ میں شہید عماد عقل مسجد کے عقب  میں  تعینات اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں اور اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی

2141639
فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے اسرائیلی فوجی گاڑیوں کو تباہ کر ڈالا

فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے غزہ کی پٹی میں جھڑپوں میں متعدد اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک اور اسرائیلی فوجی گاڑیوں کو تباہ کر دیا ہے۔

القسام بریگیڈز کے ٹیلی گرام اکاؤنٹ پرتحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ  انہوں نے غزہ کی پٹی کے شمال میں واقع سیبالیہ پناہ گزین کیمپ میں اسلامی جہاد کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ  کے ہمراہ  اسرائیلی فوج پر  مل کر  حملے کیے  ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی جنگجوؤں کی سیبالیہ کیمپ میں شہید عماد عقل مسجد کے عقب  میں  تعینات اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں اور اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ البانی اسٹریٹ پر ہونے والی جھڑپوں میں اسرائیلی فوجی مارے گئے اور اسرائیلی فوج سے تعلق رکھنے والے "مرکاوا" قسم کے ٹینک کو الاکاریم اسٹریٹ پر دھماکے سے اڑای دیا گیا۔

القسام بریگیڈز کی جانب سےشیئر کردہ تصاویر میں دکھایا گیا ہے کہ سیبالیہ کیمپ کے مشرق میں اسرائیلی فوج کے دو ٹینکوں کو نشانہ بنایا گیا اور کیمپ کے شمال میں اسرائیلی فوج کے یونٹوں کو "یٰسین-105" راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ غزہ شہر کے تل الہیوا ضلع کے جنوب میں نیتزارم راہداری میں ایک اسرائیلی فوجی کو اسنائپر حملے سے نشانہ بنایا گیا اور جنوبی اسرائیل کے شہر سدروت پر راکٹ حملے کیے گئے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع رفح  کی سرحدی چوکی پر اسرائیلی فوجیوں کے خلاف مارٹر حملے کیے گئے۔

بتایا گیا ہے کہ رفح کے مشرق میں اسرائیلی فوجیوں اور اسرائیلی فوج کی گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا۔



متعللقہ خبریں