امریکہ اور اس کے اتحادی اسرائیل کو اسلحہ دینا بند کریں:یورپی یونین

یورپی یونین کے خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل نے مطالبہ کیا ہے کہ امریکہ اور امریکی و اسرائیلی اتحادی اسرائیل کو اسلحہ بھیجنا بند کر دیں کیونکہ ان کے بھیجے ہوئے اسلحے سے بہت زیادہ لوگوں کی جانیں  جا رہی ہیں

2101328
امریکہ اور اس کے اتحادی اسرائیل کو اسلحہ دینا بند کریں:یورپی یونین

یورپی یونین کے خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل نے مطالبہ کیا ہے کہ امریکہ اور امریکی و اسرائیلی اتحادی اسرائیل کو اسلحہ بھیجنا بند کر دیں کیونکہ ان کے بھیجے ہوئے اسلحے سے بہت زیادہ لوگوں کی جانیں  جا رہی ہیں۔ 

واضح رہے کہ  ہالینڈ کی ایک مقامی عدالت نے انسانی حقوق گروپوں کی استدعا پر ہالینڈ کی حکومت کو حکم دیا ہے کہ وہ جنگی طیاروں کے فاضل پرزوں کی فراہمی روک دے۔

ہالینڈ اسرائیل کے لیے امریکی ساختہ جنگی بمباری طیارے ایف 35 طیاروں کے فاضل پرزے فراہم کرتا ہے جبکہ  امریکی ساختہ طیاروں کا کاروبار ہالینڈ میں کیا جاتا ہے۔

یہ عدالتی فیصلہ پانچویں مہینے میں داخلی جنگی طیاروں کی مسلسل بمباری سے 28 ہزار فلسطینیوں کی ہلاکت کے بعد سامنے آیا ہے۔

یورپی یونین کے خارجہ پالیسی کے سربراہ نے بھی اسلحے کی مسلسل جاری ترسیل کو روکنے کا کہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  کیا یہ منطقی نہیں ہے کہ جب اسرائیل  اونروا کے سربراہ فلپ لارازینی کو اسرائیل کی جانب سے دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  آپ کب تک یہ سنتے رہنا چاہتے ہیں کہ دنیا کے اہم رہنما اور وزرائے خارجہ یہ کہتے رہیں کہ غزہ میں اتنی بڑی تعداد میں فلسطینی ہلاک ہو گئے ہیں۔

  بوریل نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے اس بیان کی مذمت کی ہے کہ  رفح سے دس لاکھ سے زائد بے گھر فلسطینیوں کو نکال دیا جائے۔ 

بوریل نے طنزیہ انداہ میں استفسار کیا کہ ان فلسطینی بے گھروں کو رفح سے نکال کر کہاں بھیجا جائے۔ کیا انہین چاند پر منتقل کیا جانا چاہیے ہم جاننا چاہتے ہیں کہ  اسرائیل ان فلسطینیوں کو کہاں بھیجنا چاہتا ہے۔



متعللقہ خبریں