حماس کو ختم کر کے ہی دم لیں گے: یسرائیل کاتز

اسرائیلی وزیر خارجہ نے کہا کہ غزہ میں انسانی ہلاکتوں کی  وقعت حماس کی نظر میں کچھ نہیں ہے، جوزف بوریل نے جو مطالبہ کیا ہے وہ ہماری دفاعی استعداد کو محدود مگر حماس کے ہاتھ مضبوط کرے گا

2101744
حماس کو ختم کر کے ہی دم لیں گے: یسرائیل کاتز

اسرائیلی وزیر خارجہ یسرائل کاتز نے  کہا ہے کہ ہماری دفاعی استعداد کو محدود کرنے کا مطلب حماس  کے ہاتھ مضبوط کرنا ہے ۔

 کاتز نے غزہ پر حملوں میں انسانی ہلاکتوں پر  رد عمل ظاہر کرنے والے ممالک  سے  اسلحہ کی فراہمی روکنے کا مطالبہ کرنے والے یورپی یونین کے خارجہ تعلقات کے سربراہ جوزف بوریل کے بیان کا سوشل میڈیا ایکس پر جواب دیا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل نے غزہ کی عوام کی نقل مکانی  کےلیے محفوظ گزر گاہ قائم کی ہے جو کہ عالمی جنگی قوانین کے عین مطابق ہے، غزہ میں انسانی ہلاکتوں کی  وقعت حماس کی نظر میں کچھ نہیں ہے، جوزف بوریل  نے  جو مطالبہ کیا ہے وہ ہماری دفاعی استعداد کو محدود مگر حماس کے ہاتھ مضبوط کرے گا۔

انہوں نے یقین سے کہا کہ  ہم حماس کے خاتمے کا تہیہ کیے ہوئے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں