اسرائیلی فوج کے حملے میں مزید دو صحافی جاں بحق،مجموعی تعداد 126 ہو گئی

غزہ میں حکومتی میڈیا نے بیان میں بتایا ہے کہ  اسرائیلی فوج نے رفح اور جبالیہ شہروں پر حملوں میں اخباری نمائندہ الا حسن ال حمس اور انغام احمد ادوان  جاں بحق ہو گئے ہیں

2101274
اسرائیلی فوج کے حملے میں مزید دو صحافی جاں بحق،مجموعی تعداد 126 ہو گئی

 اسرائیلی  فوج  نے غزہ میں حملے کے دوران دو مزید صحافیوں کو ہلاک کر دیا ۔

 غزہ میں حکومتی میڈیا نے بیان میں بتایا ہے کہ  اسرائیلی فوج نے رفح اور جبالیہ شہروں پر حملوں میں اخباری نمائندہ الا حسن ال حمس اور انغام احمد ادوان  جاں بحق ہو گئے ہیں۔

 دوسری جانب  اسرائیل کے غزہ پر حملوں میں اخباری نمائندوں کی تعداد  126 ہو گئی ہے ۔

 میڈیا دفتر نے اس سے قبل  اپنے بیان میں کہا تھا کہ  اسرائیل کا مقصد  فلسطینیوں کی آواز کو دبانا،حقائق کو چھپانا اور خبروں کو علاقائی و عالمی رائے عامہ تک پہنچانے میں رکاوٹیں یپدا کرنا ہے اس لیے وہ صحافیوں کے خون سے ہولی کھیل رہا ہے۔

 سات اکتوبر سے اب تک غزہ پر ےحملوں میں  12 ہزار بچوں اور 8190 خواتین سمیت 28340  فلسطینی جاں بحق اور 67984 زخمی ہو چکے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں