غزّہ پر اسرائیلی حملے، ایک دن میں مزید 107 فلسطینی شہید

حالیہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فورسز نے غزّہ میں مزید 107 فلسطینیوں کو ہلاک کر دیا ہے: فلسطین وزارت صحت

2100198
غزّہ پر اسرائیلی حملے، ایک دن میں مزید 107 فلسطینی شہید

اسرائیل کے غزّہ پر حملوں میں اموات کی تعداد ایک دن میں 107 فلسطینیوں کے اضافے سے 27 ہزار 947 تک پہنچ گئی ہے۔

غزّہ میں فلسطین وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدریٰ نے غزّہ کی پٹّی پر 126 روزہ اسرائیل حملوں کے بارے میں معلومات فراہم کی ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ حالیہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فورسز نے غزّہ میں مزید 107 فلسطینیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ اس طرح اموات کی کُل تعداد 27 ہزار 947 تک پہنچ گئی ہے۔

حالیہ حملوں میں زخمی ہونے والے 142 فلسطینیوں کے ساتھ غزّہ کی پٹّی میں زخمیوں کی کُل تعداد بھی 67 ہزار 459 ہو گئی ہے۔

قدریٰ نے کہا ہے کہ ملبے تلے اور راستوں کے کناروں پر بھی لاشیں موجود ہیں۔ اسرائیلی فورسز  کی رکاوٹ کے باعث صحت کی ٹیمیں اور سول ڈیفنس  کا عملہ ان لاشوں تک نہیں پہنچ پا رہا۔



متعللقہ خبریں