امریکی وزیر خارجہ ریاض میں ،سعودی ولی عہد سے ملاقات

اس  ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں اور مشترکہ تعاون کے امکانات کا جائزہ اورعلاقائی و عالمی حالات پربھی تبادلہ خیال کیا گیا

2098035
امریکی وزیر خارجہ ریاض میں ،سعودی ولی عہد سے ملاقات

 اسرائیل۔غزہ جنگ کے آغاز سے اب تک امریکی وزیر خارجہ 5 ویں بار مشرق وسطی کے دوروں کے سلسلے میں سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔

سعودی ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے ریاض میں ملاقات کی۔

خبر کے مطابق، اس  ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں اور مشترکہ تعاون کے امکانات کا جائزہ اورعلاقائی و عالمی حالات پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز اور امریکہ میں تعینات سعودی عرب کی سفیر شہزادی ریما بنت بندر بن سلطان بن عبدالعزیز کے علاوہ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بھی موجود تھے۔

یاد رہے کہ مشرق وسطیٰ کے دورے کے سلسلے میں پیر کے روز امریکی وزیر خارجہ ایک بار پھر سعودی عرب پہنچے تھے۔

اسرائیل کی غزہ میں جنگ کے چوتھے ماہ کے اختتام پر وہ مشرق وسطیٰ کے دورے پر آئے ہیں وہ صرف تین ہفتے قبل ہی خطے کے طویل دورے کے بعد واپس گئے تھے۔



متعللقہ خبریں