یمنی حوثی گروپ: امریکہ نے ہمیں جنگ کرنے کی دھمکی دی ہے

"امریکہ کی یہ دھمکی یمنی عوام  کے غزہ کی  پٹی کے فلسطینی عوام  کی نسل کشی اور  محاصرے کا نشانہ  بننے کو مسترد    کرنے  کے برخلاف ہے۔"

2095491
یمنی حوثی گروپ: امریکہ نے ہمیں جنگ کرنے کی دھمکی دی ہے

یمن میں حوثیوں نے اعلان کیا کہ متحدہ امریکہ  نے انہیں "یمن کے خلاف جنگ چھیڑنے اور محاذوں کو متحرک کرنے" کی دھمکی  پر مبنی پیغام بھیجا ہے۔

حوثیوں کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے X سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک  تحریری بیان جاری کیا ہے۔

الا حوثی  نے فلسطینی عوام  کی حمایت کی  طرف اشارہ کرتے ہوئے  کہا ہے کہ  "امریکہ کی یہ دھمکی یمنی عوام  کے غزہ کی  پٹی کے فلسطینی عوام  کی نسل کشی اور  محاصرے کا نشانہ  بننے کو مسترد    کرنے  کے برخلاف ہے۔"

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ اگر امریکہ اپنی دھمکی پر عمل کرتا ہے تو اس کا نتیجہ ناکامی کی صورت میں نکلے گا الحوثی نے کہا: "ہم ان ان دھمکیوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے کوئی بھی مہم جوئی یا حماقت ناکامی سے دوچار ہوگی اور دشمن کی کوئی  بھی کارروائی ہماری عوام کو  غزہ کی حمایت کے  مقصد سے باز نہیں رکھ سکتی۔"

باور رہے کہ ایرانی حمایت یافتہ حوثیوں نے غزہ میں اسرائیل کے حملوں کے ردعمل کے طور پر 31 اکتوبر کو یمن کے کھلے سمندر   میں اسرائیلی فرموں  سے تعلق رکھنے کے   جواز میں  تجارتی بحری جہازوں پر قبضہ کرنا ، اور بعض  پر ڈرون اور میزائلوں سے حملے شروع کر دیے تھے۔

حوثیوں کی کارروائیوں کے بعد، بہت سی شپنگ کمپنیوں نے بحیرہ احمر میں اپنے سفر کو روکنے کا فیصلہ کیا تھا۔



متعللقہ خبریں