فلسطینیوں کو رضا کارانہ طور پر غزہ چھوڑ دینا چاہیئے: اسرائیلی وزیر
اسرائیل کے انتہا پسند وزیر برائے قومی سلامتی بن گویر نےخواہش ظاہر کی ہےکہ غزہ میں غیر قانونی یہودی بستیوں کی تعمیر کرتے ہوئے وہاں موجود فلسطینیوں کو رضا کارانہ طور پر نقل مکانی کےلیے مجبور کیا جائے
اسرائیل کے انتہا پسند وزیر برائے قومی سلامتی بن گویر نےخواہش ظاہر کی ہےکہ غزہ میں غیر قانونی یہودی بستیوں کی تعمیر کرتے ہوئے وہاں موجود فلسطینیوں کو رضا کارانہ طور پر نقل مکانی کےلیے مجبور کیا جائے۔
فلسطین مخالف بن گویر نے غزہ میں اسرائیلی آباد کاروں کے لیے بستیوں کی تعمیر کے حوالے سے ایک مظاہرے سے خطاب کیا ۔
غزہ کی سرحد پر واقع سدیروت نامی شہر میں جاری مظاہرے سے خطاب کے دوران بن گویر نے کہا کہ وہ کابینہ کی واحد شخصیت ہیں جنہوں نے کرم ابو سالم سرحد سے غزہ کےلیے امداد کی فراہمی کی مخالفت کی تھی جبکہ دیگر وزرا کو انسانی امداد کی فراہمی کی حمایت پر بعد میں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
بن گویر نے مطالبہ کیا کہ غزہ میں غیرقانونی یہودی بستیوں قائم کرتے ہوئے وہاں آباد فلسطینیوں کا رضا کارانہ طور پر انخلا ہونا ضروری ہے۔
متعللقہ خبریں
علی خامنہ ای کے بیان پر فلسطینی انتظامیہ کا رد عمل
فلسطینی عوام اسرائیلی جنگ اور اس کے جاری رہنے کی قیمت ادا کر رہے ہیں