مشرقی شام میں امریکی فوجی اڈے پر حملہ

مشرقی دریائے فرات کےکنارے واقع دیر الزور امریکی نواز پی کےکے دہشتگرد تنظیم کے زیر کنٹرول ہے جبکہ   مرکز اور بعض دیہی علاقے اسد انتظامیہ اور ایرانی نواز گروپوں کے زیر قبضہ ہیں

2092141
مشرقی شام میں امریکی فوجی اڈے پر حملہ

 مشرقی شام کے علاقے دیر الزور میں  واقع کونیکو گیس فیلڈ پر بری حملہ کیا گیا ہے جہاں امریکی فوج تعینات ہے ۔

بتایا گیا ہے کہ اس حملے میں کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا۔ 

 واضح رہے کہ حسکہ اور دیر الزور میں موجود امریکی اڈوں پر سال نو کے آغاز سے متواتر راکٹ اور ڈرون حملے ہو رہے ہیں۔

 مشرقی دریائے فرات کےکنارے واقع دیر الزور امریکی نواز پی کےکے دہشتگرد تنظیم کے زیر کنٹرول ہے جبکہ   مرکز اور بعض دیہی علاقے اسد انتظامیہ اور ایرانی نواز گروپوں کے زیر قبضہ ہیں۔

 دریں اثنا، امریکی امور دفاع پینٹاگون کی نائب ترجمان صابرینہ سنگھ کا کہنا ہے کہ بیس جنوری کو عراق میں  عین الاسد فوجی اڈے پر بیلسیٹک میزائلوں اور راکٹوں سے حملہ کیا گیا تھا جو کہ کافی خطرناک تھا۔

نائب ترجمان  نے بتایا کہ  7 اکتوبر سے اب تک  شام اور عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر 143 بار حملے ہو چکےہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں