خلیج عدن میں امریکی بحری جہاز پر حوثیوں کا میزائل حملہ

یمن میں ایرانی نواز حوثیوں نے خلیج عدن میں امریکہ کے ایک بحری جہاز کو  اینٹی شپ  میزائل کے ذریعے نشانہ بنایا ہے جس کی تصدیق سینٹ کام نے بھی کی ہے

2090592
خلیج عدن میں امریکی بحری جہاز پر حوثیوں کا میزائل حملہ

یمن میں ایرانی نواز حوثیوں نے خلیج عدن میں امریکہ کے ایک بحری جہاز کو  اینٹی شپ  میزائل کے ذریعے نشانہ بنایا ہے ۔

سینٹ کام نے خلیجِ عدن میں ٹینکر شپ پر حوثی حملے کی تصدیق کر دی ہے۔

امریکی فوج کے مطابق حوثیوں نےکم رینجرز نامی جہاز پر 2 اینٹی شپ بیلسٹک میزائل فائر کیے۔

سینٹ کام کا کہنا ہے کہ  دونوں میزائل جہاز کے قریب سمندر میں گرے جبکہ حملے میں جہاز یا عملے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

 کم رینجرز امریکہ کی ملکیت مارشل آئی لینڈز کا پرچم بردار آئل ٹینکر تھا جس پر حوثی بحری قوت نے میزائل فائر کیے۔

برطانوی میری ٹائم رسک مینجمنٹ کمپنی ایمبری کا کہنا ہے کہ  ایک میزائل جہاز سے 30 میٹر دور سمندرمیں گرا البتہ واقعے میں جہاز یا عملے کو نقصان پہنچنے کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔

ایمبری کا یہ بھی کہنا ہے کہ جہاز جدہ سے کویت کے علاقے شویک جا رہا تھا جب مشتبہ ڈرون کی اطلاع ملی۔

 دوسری جانب، حوثیوں نے جہاز پر حملے کا وقت اور دیگر تفصیلات نہیں بتائیں۔خلیج عدن م



متعللقہ خبریں