اسرائیل: غزّہ پر حملے جاری رہیں گے

جب تک ہمیں فتح نہیں ہو جاتی ہم، برّی، بحری اور فضائی جنگ جاری رکھیں گے: نیتان یاہو

2090355
اسرائیل: غزّہ پر حملے جاری رہیں گے

اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتان یاہو اور وزیر دفاع یوآف گالانت نے کہا ہے کہ زیرِ محاصرہ غزّہ کی پٹّی پر حملے جاری رہیں گے۔

اطلاع کے مطابق بنیامین نیتان یاہو نے اسرائیل کے جنوب میں 'نیواتیم' ایئر بیس  کا دورہ کیا اور بیانات جاری کئے ہیں۔

نیتان یاہو نے کہا ہے کہ "جب تک ہم اپنے اہداف  حاصل نہیں کر لیتے غزّہ پر حملے جاری رہیں گے ۔ کوئی بھی ہماری طرف سے غلط بیان نہ دے جب تک ہمیں فتح نہیں ہو جاتی ہم، برّی، بحری اور فضائی جنگ جاری رکھیں گے"۔

اسرائیل کے وزیر دفاع یوآف گالانت نے بھی ایک فوجی یونٹ کے دورے کے دوران کہا ہے کہ حملے جاری رہیں گے۔ جب تک غزّہ میں اسرائیلی یرغمالی موجود ہیں ہم جنگ ختم نہیں کر سکتے۔ یرغمالیوں کی واپسی کا راستہ فوجی دباو ہے"۔



متعللقہ خبریں